ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے استعفی واپس لے لیا - ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے ناراض رکن اسمبلی بیچا رام منا نے اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کیا۔

Breaking News
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 7:53 PM IST

اسمبلی انتخابات سے چند مہینے قبل مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری، رکن اسمبلی، رکن اسمبلی رابندر دیب ناتھ بھٹاچاریہ، رکن اسمبلی مہیرگوسوامی کی ناراضگی کے سبب ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ناراض رکن اسمبلی بیچارام منا کے استعفی واپس لینے کے اعلان سے ممتا بنرجی کو کچھ حد تک خوشی ضرور ملی ہو گی۔

ترنمول کانگریس کے ریاستی صدر سبرتو بخشی کے بعد اتر پاڑہ کے رکن اسمبلی پربیر گھوشال نے ناراض رہنما بیچارام منا سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماوں کے درمیان کافی دیر تک میٹنگ چلی۔ میٹنگ کے بعد رہنماوں کو خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

رکن اسمبلی پربیر گھوشا کا کہنا ہے کہ 'بیچارام منا ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، ان کی تمام ناراضگی دور ہو گئی ہے وہ ایک بار پھر ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنما بن گئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ بات سچ ہے کہ رکن اسمبلی ناراض تھے، لیکن بات چیت کے دوران انہوں نے اپنی ناراضگی دور کر دی۔ اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔'

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ 'بیچارام منا نندی گرام تحریک کے اہم رکن ہیں۔ انہوں نے ممتابنرجی کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کو نندی گرام میں کامیابی دلائی۔

دوسری طرف رکن اسمبلی بیچا رام منا کا کہنا ہے کہ 'میں نے اپنی زندگی پارٹی کی خدمت کرتے ہوئے گزاری ہے مجھے پارٹی سے کچھ بھی نہیں چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں صرف اتنا ضرور چاہوں گا کہ جن لوگوں نے نندی گرام تحریک میں اہم کردار ادا کیا انہیں نظرانداز نہ کیا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.