بہرام پور: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات سے قبل قتل و غارت کا نا رکنے والا کھیل شروع ہو چکا ہے۔ اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کی طرح پنچایت انتخابات میں بھی اقلیتی طبقے کے سیاسی رہنماؤں کو ہدف بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات مرشد آباد کے نوڈا میں پیش آیا۔ مرنے والے ترنمول رہنما کا نام مطیع الاسلام ہے۔ وہ ندیا ضلع کے نارائن پور نمبر 2 پنچایت پردھان کے شوہر ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ندیا ترنمول اقلیتی سیل کے صدر بھی تھے۔ TMC Leader Shot Dead At Nowda In Murshidabad
ذرائع کے مطابق مرشدآباد ندیا ضلع کی سرحد پر واقع جمال پور میں شرپسندوں نے پہلے ترنمول کانگریس کے رہنما کی گاڑی پر پہلے بموں سے حملہ کیا اور پھر اس کے بعد انہیں گولی مار کر فرار ہو گئے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کو تشویشناک حالت میں مرشد آباد میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ ہسپتال کے باہر ہی ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Bihar Girl Body Recovered کولکاتا میں بہاری لڑکی کی لاش برآمد
ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے بی جے پی پر قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ترنمول کا نگریس کے رہنماؤں نے قاتلوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی نے قتل کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے اندرونی اختلافات کے باعث اس کے رہنما کا قتل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی اندرونی اختلافات کے سبب اس کے متعدد رہنماؤں کو جان گنوانی پڑی ہے۔ TMC Leader Shot Dead At Nowda In Murshidabad