ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس رہنما پارٹی سے معطل

ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کا کہنا ہے کہ 'معطل رہنما کے خلاف بہت سارے الزامات ہیں، اسی وجہ سے انہیں پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ ان کا پارٹی سے اور پارٹی کا ان سے اب کوئی رشتہ نہیں ہے۔'

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 5:05 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہیں ہیں۔

دراصل مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ہگلی ضلع کے بانسبڑیا کے رہنما سترنجن شیل کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہیں ہگلی ضلع کے ترنمول کانگریس صدر دلیپ یادو کا کہنا ہے کہ 'سترنجن شیل کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث کے الزام معطل کر دیا گیا ہے۔'

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس رہنما پارٹی سے معطل
مغربی بنگال: ترنمول کانگریس رہنما پارٹی سے معطل

انہوں نے کہا کہ 'معطل رہنما سترنجن شیل کے خلاف صرف پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام نہیں ہے بلکہ ان کے خلاف پارٹی کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔'

ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کا کہنا ہے کہ 'معطل رہنما کے خلاف بہت سارے الزامات ہیں، اسی وجہ سے انہیں پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ ان کا پارٹی سے اور پارٹی کا ان سے اب کوئی رشتہ نہیں ہے۔'

نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پریس کانفرنس بلانے کا واحد مقصد معطل رہنما سے متعلق اطلاع کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے.'

انہوں نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے والے کسی بھی رہنما کو بخشا نہیں جائے گا۔'

وہیں بی جے پی کے رہنما سشانتو سین گپتا نے کہا کہ 'کسی بھی رہنما کی معطلی، پارٹی کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے۔ باہری لوگ اس پر کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔ لیکن سترنجن شیل کے معطلی کا معاملہ بی جے پی سے منسلک ہے، اس لئے لوگ بولنے پر مجبور ہیں۔'
بی جے پی رہنما کے مطابق 'ترنمول کانگریس نے جس طرح سے اس معاملے کو بی جے پی جوڑا اس پر اعتراض ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بنگال میں صدر راج کا نفاذ نہیں ہوگا: امت شاہ

سشانتو سین گپتا کا کہنا ہے کہ 'معطل رہنما کی بیوی بانسبڑیا میونسلٹی کی چئیر پرسن رہ چکی ہیں۔ اب دکھنا یہ ہے کہ وہ پارٹی میں رہتی ہیں یا الگ ہونے کا فیصلہ کرتی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.