ETV Bharat / state

بائیں محاذ کے رہنما کی فرہاد حکیم سمیت دیگر وزراء کو دعوت

سی پی آئی ایم کے رہنما اور سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے مئیر کی دعوت پر ترنمول کانگریس کے اعلی رہنما فرہاد حکیم سمیت دیگر وزراء گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اگلے اسمبلی انتخابات کے مدنظر مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 1:25 PM IST

بائیں محاذ کے رہنما کی فرہاد حکیم سمیت دیگر وزراء کو دعوت
بائیں محاذ کے رہنما کی فرہاد حکیم سمیت دیگر وزراء کو دعوت

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپنے باغی اور ناراض رہنماؤں کو منا اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی طاقت میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مغربی بنگال جی جے پی مرکزی کمیٹی کے اعلی رہنماوں کی بدولت ریاستی عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کرانے میں مصروف ہے۔

کانگریس، بائیں محاذ اور اس کی 18حلیف جماعتیں بی جے پی کو روکنے کی کوشش تیز کر دی ہیں۔

اسی درمیان سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو اشوک بھٹاچاریہ نے گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اعلی رہنماؤں کو مدعو کرکے بنگال کی سیاست میں مزید لا دی ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما اور سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے مئیر کی دعوت پر ترنمول کانگریس کے اعلی رہنما فرہاد حکیم سمیت دیگر وزراء گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سیلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ اشوک بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ بابائے قوم گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب کے تمام رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کے رہنماؤں کو مدعو کرنا کوئی گناہ نہیں ہے۔ اس پر بیان بازی کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

سی پی ایم کے سرکردہ رہنما کا کہنا ہے کہ تقریب میں شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم، وزیر کھیل اروپ رائے اور وزیر گوتم دیب کو دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام وزراء کو سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی ہے اور میری ذاتی تقریب ہوتی تب بھی انہیں مدعو کرتا۔

اشوک بھٹاچاریہ کے مطابق سرکاری تقریب کو لے کر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.