مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن نیشنل پارک کے کامیرماری گاؤں میں تین افراد پر مشتمل ماہی گیروں کی ایک ٹیم مھچلی اور کیکٹرا پکڑنے کے لئے گئی تھی۔
مھچلی اور کیکٹرے پکڑنے کے دوران رائل بنگال ٹائیگر نے ماہی گیروں پر حملہ کردیا ۔ اس حملے میں باسو دیب سرکار نام کے ایک ماہی گیر کی موقع پرموت ہو گئی جبکہ دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔
محکمہ جنگلات نے بتایا کہ شیر کے حملے میں ہلاک ہونے والے باسو دیب سرکار کی موت ہوئی ہے۔ لیکن اب تک ان کی لاش نہیں ملی ہے۔ ممکن ہے کہ شیر ماہی گیر کی لاش گھسیٹتے ہوئے جنگل کی طرف لے گیا ہو۔
انہوں نے کہاکہ شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد سپن منڈل اور پریما ہیں۔ انہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاہتہ ماہی گیر کی تلاش جا ری ہے۔
محکہ کے جنگلات کے افسرکاکہنا ہے کہ سندربن نیشنل پارک میں عام لوگوں خاص طور پر ماہی گیروں کے داخلے پر پابندی ہے لیکن وسیع علاقے ہونے کے سبب پتہ نہیں چلتا ہے کہ کون محدود علاقے میں داخل ہوا۔
انہوں نے کہاکہ اس علاقے میں شیر وں کے پائے جانا عام بات ہے۔ اس کے باوجود ماہی گیر اپنی جان پر کھیل کر اس طرف آ تے ہیں۔
واضح رہے کہ سندر بن میں کیکٹرے بڑے پیمانے پر پائے جاتے ہیں۔ ماہی گیر کیکڑوں کو چین برآمد کرتے ہیں جس سے ان کی آمدنی ہوتی ہے۔
ماہی گیروں نے محکمہ جنگلات پر لاپتہ ماہی گیر لاش ڈھونڈنے میں لاپرواہی کا الزام لگایا