مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد محکمہ تعلیم نے ریاست کے تمام اضلاع کے پرایمئیری اسکولوں کے بچوں کو ان کے گھر گھر مڈ ڈے میل پہنچانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے سبب ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ چاروں طرف لوگ دہشت میں دن گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس دوان لوگوں کو بھیڑبھاڑ سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
وزیرتعلیم نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 15 اپریل تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا۔ اس سے طالب علموں کو گھر میں رہنے کا موقع ملے گا۔
پارتھو چٹرجی نے کہاکہ پرایمئری اسکولوں کے طالب علم اسکول تونہیں جائیں گے لیکن مڈڈے میل ان کے گھروں تک پہنچانے کا سارا انتظام کرلیا گیا ہے۔
وزیرتعلیم کے مطابق پرائمیری اسکول کے بچوں کے لئے ایک کیلو چاول اورایک کیلو دال دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سے بچوں کے مڈڈے میل کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کورونا کی وجہ سے عالمی اموات کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ، جہاں 3،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3،132 ہے ۔ دنیا میں کم از کم 2،44،500 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
بھارت میں جمعہ کے روز کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 242 کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ وبائی مرض سے اب تک ملک میں پانچ افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔