ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس پر بیرشا منڈا کی مورتی کو لے کر سیاست کرنے کا الزام

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس پر بیرشا مورتی کو لے کر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔

بیرشا منڈا کی مورتی
بیرشا منڈا کی مورتی
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 12:26 PM IST

امت شاہ کا بنگال دورہ ختم ہونے کے باوجود ریاست میں سیاست زوروں پر جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس ہر معاملے میں سیاست کرتی ہے بہت پہلے یہ سب ثابت ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ ریموٹ ضلع بانکوڑہ دورے کے دوران آدیباسیوں کے بھگوان بیرشامنڈا کی مورتی پر گل پوشی کو لے کر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بی جے پی کے صدر کا کہنا ہے کہ امت شاہ نے بانکوڑہ میں آدیباسیوں کے ناقابل فراموش رہنما بیرشامنڈا کے مجسمے پر گل پوشی کی۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق سے وہاں ایک چھوٹے مجسمے پر پھول ڈالے گئے۔ باہر سے آنے والوں کو کیسے معلوم ہوگا کہ آدیباسیوں کے ناقابل فراموش رہنما کون ہیں۔ دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ غلطی ہماری طرف سے نہیں ہوئی ہے بلکہ ترنمول کانگریس کی طرف سے ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس نے بانکوڑہ میں بیرشا منڈا کی مورتی کے بالکل قریب ایک اور آدیباسی رہنما کا مجسمہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو خود ہی پتہ نہیں تھا کہ بیرشا منڈا حقیقت میں کون ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے سابق قومی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ نے بانکوڑہ دورے کے دوران بیرشا منڈا کے مجسمے کے بجائے پاس میں موجود دوسرے مجسمے پر گل پوشی کی۔

اسی بات کو لے کر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، کانگریس اور بائیں محاذ نے جم کر تنقید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.