ETV Bharat / state

سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی: بنگال نے چندی گڑھ کو دی شکست

بنگال کرکٹ ٹیم نے چنڈی گڑھ کو یکطرفہ مقابلے میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی 2021 میں فاتحانہ آغاز کیا۔

سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی میں بنگال کا فاتحانہ آغاز

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 5:27 PM IST

گوہاٹی کے برشا پاڑہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں بنگال نے ٹاس جیت کر چنڈی گڑھ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

چنڈی گڑھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال کی عمدہ بولنگ کے سامنے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رن ہی بنا سکی۔

چنڈی گڑھ کی جانب سے اکھل ہرودکر نے 60 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 73 رنوں کی نمایاں اننگز کھیلا۔

ان کے علاوہ اجے منڈل نے 25 رنوں کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو تشفی بخش اسکور تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ اس کے علاوہ چھ بلے باز ڈبل فگر تک بھی پہنچ نہیں سکے۔

بنگال کی جانب سے مکیش کمار کو دو، جبکہ ورتک چٹرجی، آکاش دیپ، شہباز احمد اور کرن لال کو ایک ایک وکٹ ملے۔

معمولی ہدف کے تعاقب میں بنگال کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 22 رنوں کے مجموعی اسکور پر ابھیشک داس (17) کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے مستقبل رکن ردھیمان ساہا 24 اور کرن لال 11 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سدیپ چٹرجی 51 رن اور کیف احمد 12 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاقہ کشی کے شکار لوگ بی جے پی کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے : فرہاد حکیم

بنگال نے 17 اوورز میں تین وکٹوں کے نام پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے سید مشتاق علی ٹی-20 ٹرافی 2021 میں فاتحانہ آغاز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.