ETV Bharat / state

ہندوجاگرن منچ کے متعدد کارکنان گرفتار - مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا

آر ایس ایس ورکر بیر بہادر سنگھ جسے تین دن قبل مکان کے تنازع میں گولی مارکر زخمی کردیا گیا تھا کی حمایت میں سیالدہ۔مولاعلی علاقے میں آر ایس ایس حامی تنظیم ہندجاگرن کی جانب سے جلوس کا اہتمام کیاگیاتھا۔

ہندوجاگرن منچ کے متعدد کارکنان گرفتار
ہندوجاگرن منچ کے متعدد کارکنان گرفتار
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 7:06 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں بی جے پی ۔آر ایس ایس کے حامی کے قتل کے خلاف ہندجاگرن نے بغیراجازت احتجاجی ریلی کا انعقاد کرنے کی کوشش کی ۔

ہندوجاگرن منچ کے متعدد کارکنان گرفتار

مگرپولیس کے ذریعہ روکے جانے پر ہندوجاگرن تنظیم کے کارکنان نے جم کر ہنگامہ آرائی کی ۔ پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کوگرفتارکیاہے۔

پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ احتجاج پولس کی اجازت کے بغیر منعقد کیا گیا تھا اس لیے جلوس کو روک دیا گیا تھا۔جب کہ سابق ممبر پارلیمان انوپم ہزارا نے دعویٰ کیا ہے کہ جلوس کیلئے اجازت لی گئی تھی جب کہ آر ایس ایس نے بھی پولس کی سخت مذمت کی ہے۔

مٹیابرج کے لیچی بگان علاقے میں آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے ویر بہادر سنگھ کو گولی مارکرزخمی کردیا گیا تھا۔اس واقعے کے بعد بی جے پی کے سینئر لیڈران بشمول کیلاش وجے ورگی، سینئر رہنما سبیاچی دتہ نے اسپتال جاکر ویر بہادر سنگھ سے ملاقات کی۔

آج سہ پہر 3بجے کے قریب سیالدہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑی تعداد میں ہندو جاگرن منچ کے ممبران جمع تھے اور جلوس نکالنے کی تیاری کررہے تھے تاہم بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

پولس انتظامیہ نے کہا کہ چوں کہ جلو س نکالنے کیلئے اجازت نہیں دی گئی تھی اس لیے جلوس کو آگے بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔اس کی وجہ سے وہاں پر ماحول کشیدہ ہوگیا۔

آر ایس ایس اس پورے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن انداز میں جلوس نکالا جارہا تھا اس کے باوجود پولس نے اجازت نہیں دی۔آر ایس ایس نے کہا کہ احتجاج شروع ہونے سے قبل ہی ممبران کو کیوں گرفتار کیا گیا۔

اسی ہنگامہ آرائی کے دوران ہندو جاگرن منچ کے دیگر ممبران مولاعلی این آر ایس کالج کے پاس سے جلوس نکالنے لگے۔پولس اس سیکنڈ مارچ کیلئے تیار نہیں تھی،پولس جلد سے جلد پہنچ کراس جلوس کو بھی روکنے کی کوشش کی۔

اس کی وجہ سے صورت حال خراب اور بے ہنگم ہوئی،کئی مظاہرین ایس این بنرجی روڈ پر پہنچ گئے۔اور کچھ مظاہرین لال بازار پولس ہیڈ کوارٹر تک پہنچ گئے۔اس وقت پولس کے پاس اپنی وین بھی نہیں تھا۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.