ETV Bharat / state

'عوام کی خدمت کرنے والا کسی سے ڈرتا نہیں' - مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات

شھبندو ادھکاری کا کہنا ہے کہ'عوام کی خدمت کرنے والوں کو نہ کوئی ہرا سکتا ہے اور نہ کوئی ڈرا سکتا ہے۔'

'عوام کی خدمت کرنے والا کسی سے ڈرتا نہیں'

author img

By

Published : Nov 10, 2020, 4:12 PM IST

مغربی بنگال میں محکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری کے درمیان سیاسی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ ترنمول کانگریس اگلے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے ابھی سے ہی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

وہیں دوسری جانب باغی ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری ریاستوں کے تمام اضلاع میں گھوم گھوم کر تشہیر کر رہے ہیں۔

ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری کا کہنا ہے کہ 'عوام کی خدمات کے لئے ہی سیاست کے میدان میں آیا ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'عوام کی خدمت انجام دینے کے لئے تنہا کام کر سکتا ہوں. مجھے کسی پارٹی کی ضرورت نہیں ہے.'

شھبندو ادھکاری کا کہنا ہے کہ 'عوام کے لئے کام کرتا ہوں اس لئے ان کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'عوام کی خدمت کرنے والوں کو نہ کوئی ہرا سکتا ہے اور نہ کوئی ڈرا نہیں سکتا ہے۔'

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ 'ہم نے نندی گرام کے سینکڑوں کسانوں کی زمینیں بچائی ہے اور مستقبل میں بھی ان کی حمایت میں تحریک جاری رہے گی.'

واضح رہے کہ 'مغربی بنگال کے نندی گرام اور سنگور میں 2008 میں کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد کی موت ہو گئی تھی۔اس واقعے کے خلاف شھبندو ادھکاری کی قیادت میں تحریک چلائی گئی جو آج تک جاری ہے۔ نندی گرام میں جھرپ میں ہلاک ہوئے لوگوں کی یاد میں ہر سال شہید دیوس منایا جاتا ہے.

وہیں اس مرتبہ شہید دیوس کی تقریب میں ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری آزاد رہنما کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھکاری کے درمیان تنازعہ کافی پرانا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.