ETV Bharat / state

کولکاتا میں پھنسے کشمیری گھر واپسی کے لئے پریشان

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کولکاتا میں سینکڑوں کشمیری پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ سب کاروباری ہیں۔ دو ماہ سے اپنے گھر جانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے باوجود اب تک کوئی راستہ نہیں نکل پایا ہے۔

لاک ڈاؤن میں کولکاتا میں پھنسے کشمیری گھر واپسی کے لئے پریشان

author img

By

Published : May 7, 2020, 12:21 AM IST

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وخہ سے مختلف ریاستوں میں لوگ اپنے گھر والوں سے دور پھنسے ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں بھی دوسری ریاستوں کے ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

کولکاتا و دوسرے اضلاع میں سینکڑوں کشمیری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ہر سال موسم سرما میں سینکڑوں کشمیری گرم کپڑوں کا کاروبار کرنے بنگال آتے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں کولکاتا میں پھنسے کشمیری گھر واپسی کے لئے پریشان

اکثر مارچ کے مہینے میں یہ لوگ اپنے گھر کشمیر واپس چلے جاتے ہیں۔لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر نہیں جا سکے۔کولکاتا کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کشمیری کرایے کے مکان میں رہتے ہیں۔رپن اسٹریٹ، زکریا اسٹریٹ، رفیع احمد قدوائی روڈ اور بالی گنج جیسے علاقوں میں رہتے ہیں۔

کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ میں بڑی تعداد میں کشمیری رہتے ہیں۔لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے یہ کشمیری کافی پریشان ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن کو تقریبا دو ماہ ہو چکا ہے۔کاروبار بھی بند ہے۔

آمدنی کو کوئی راستہ نہیں سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ ان کے پاس جو روپئے تھے وہ اب ختم ہو رہے ہیں۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کولکاتا میں کشمیری ٹریڈرس ایسوسیشن کے صدر جان محمد نے بتایا کہ دو ماہ ہوچکے ہیں ہم اس طرح پھنسے ہویے ہیں۔چونکہ ہم مارچ میں اپنے گھر چلے جاتے ہیں۔

اس لئے ہماری تیاری بھی عارضی ہوتی ہے۔لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب ہمیں پریشانیوں کا سامنا ہے۔ہم کوئی ریلیف فنڈ نہیں چاہتے ہیں ہماری حکومت سے گزارش ہے کہ ہمارے گھر جانے کا انتظام کر دیا جائے ہمیں اور کچھ نہیں چاہئے۔ایک اور کشمیری کاروباری محمد یعقوب نے بتایا کہ ہم اپنے گھر والوں سے دور یہاں پھنسے ہویے ہیں ہمارے بیوی بچے پریشان ہیں۔

یہاں ہم لوگ کسی روپئے پیسے نہیں مانگ رہے ہیں ہمیں بس گھر جانے کے لئے مدد چاہیے۔محمد شفیع لون نے بتایا کہ ہمارے پیسے بھی اب ختم ہو رہے ہیں۔ہیلپ لائن نمبر پر فون کرنے سے کعئی اٹھاتا نہیں ہے۔جموں وکشمیر بھی ہم نے رابطہ کرنے کی کوشس کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

محمد شہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سے ہماری گزارش ہے کہ کسی طرح ہمیں شری نگر جانے کا انتظامکر دیں ہمیں کوئی مالی مدد نہیں چاہئے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی کوئی رہنمائی نہیں کر رہا ہے کہ ہم کس سے رابطہ کریں ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ بنگال حکومت نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں گھر جانے میں مدد کی جائے۔

زکریا اسٹریٹ کے اس مکان میں تقریبا 20 سے 30 کشمیری کرایے پر رہتے ہیں اب مکان میں رہنے کی معیاد بھی ختم ہو رہی ہے۔کسی طرح سے ایک دوسرے کی مدد کرکے ان کی زندگی گزر رہی ہے۔پیسے ختم ہونے والے ہیں گھر والوں کی فکر ستا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.