مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما اور وزیر سبرتو مکھرجی کاکہنا ہے کہ ملک میں بی جے پی کے رہنماؤں نے ایسا ماحول پید اکردیا ہے کہ ان کے نام سے ہی لوگ خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں خود بی جے پی کے رہنما ؤں کو دیکھ کر ڈر جا تا ہوں۔ وہ بہت طاقتور ہیں۔ ان کی موجودگی اب ملک کے خطرہ بن گیا ہے۔ اس لئے عوام نے اب انہیں آئینہ دیکھا نے کا کام شروع کردیا ہے۔
ریاستی وزیر نے کہاکہ مغربی بنگال بھارتی جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش تو ملک کے سب سے طاقتور سیاسی رہنما ہیں۔ وہ جب منہ کھولتے ہیں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو جاتا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق جس شخص کے منہ کھولنے سے تنازعہ پیدا ہو جاتا ہے تو انہیں دیکھ کر ڈرنا لازمی ہے۔ وہ ریاست کے تمام اضلاع میں گھو م گھو م لوگوں کو ڈرانے کا کام کرتے ہیں اور کہتے ہیں مغربی بنگال میں جمہوریت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی بے جے پی کے صدر ریاست کے تمام اضلاع میں جلسہ وجلوس کرتے ہیں۔ بیان بازی کرتے ہیں۔ان کی باتوں کا کتنا اثر پڑرہا ہے۔ اسے لوگ دیکھ رہے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما ؤں کی بڑی بڑی باتوں کی وجہ سے دہلی اسمبلی کا نتائج بھی عآپ کے حق میں گیا ہے اور مستقبل میں بھی بی جے پی کے خلاف نتائج جانے والے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کے رہنما تمام اضلاع میں جلسہ وجلوس کریں گے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے نصف درجن منونسپلٹیوں میں انتخابات کرانے کے لئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔ حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے تیاری شروع کردی ہے۔