نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیر اور میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی نگرانی میں ریاست کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ ان کی ہدایت کے مطابق ہی کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے کولکاتا ضلع کے تمام وارڈوں میں ترقیاتی کام کیا ہے۔ اس کی وجہ سے کے ایم سی کی آمدنی میں بھی اضا فہ ہو ا۔
فرہاد حکیم کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کولکاتا میونسپل کارپوریشن ملک کے بہترین کارپوریشن میں سے ایک ہے۔ یہ بات حکمراں جماعت کی سربراہ نہیں بلکہ عام لوگ کہتے ہیں۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر کاکہنا ہے کہ آئندہ کارپوریشن انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جیت یقنی ہے۔ مغرنی بنگال کے لوگ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے نام پر خوفزدہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کے لئے تیار ہیں۔
دوسری طرف ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق مئیر شوبھن چٹرجی کی ترنمول کانگریس میں شمولیت کے سوال پر کہا کہ میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کے ترجمان شوبھن چٹرجی کے بارے میں اچھی طرح سے بول سکتے ہیں ۔ انتظار کیئجے ، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہونے والا ہے۔