ETV Bharat / state

مرکز نے معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا :ریاستی وزیر مالیات - West Bengal: state minister

مغربی بنگال کے وزیر مالیات امت مترا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ناقص معیشت پالیسیوں کی وجہ صنعت کاروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

مرکز نے معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا :ریاستی وزیر مالیات

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 1:27 PM IST

وزیر مالیات امت مترا نے کہا کہ مرکزی حکومت معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے زیادہ کچھ نہیں کر رہی ہے. حکومت کی لاپرواہی سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مغربی بنگال کے وزیر مالیات امت مترا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ناقص معیشت پالیسیوں کی وجہ صنعت کاروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

ناقص معیشت پالیسی کا سب سے برا اثر چھوٹے کاروباریوں پر پڑ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ان کے دوبارہ کاروبار کھڑا کر پانا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سچائی یہ ہے کہ مرکزی حکومت ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانے کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہی ہیں یہاں سے مسئلہ کھڑا ہونے لگا ہے۔مرکزی حکومت نے اب تک معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے جتنے بھی دعوے کئے وہ سب کے سب بکواس ہے۔ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔'

وزیر مالیات کا کہنا ہے کہ 'اگر مجھ سے ملکی معیشت کی دوبارہ پٹری پر واپس آنے سے متعلق سوال کرے گا تو میرا جواب ہوگا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔کیونکہ اس کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا نہیں جا رہا ہے اسی وجہ سے ہی معیشت کا برا حال ہے اور جلد پٹری پر واپس آنے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے۔'

وزیر مالیات امت مترا کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ چند مہینوں کے دوران بہ کوئی بورڈ میٹنگ ہوئی اور نہ کوئی ورچوئل کانفرنس۔ معیشت کے لئے یہ بہت ہی اہم ہے۔ ہم وہاں چلے گئے ہیں جہاں سے آغاز کیا تھا اس کا مطلب سمجھ رہے بالکل زیرو لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چھوٹے بڑے صعنت کار انفرادی طور پر اپنے اپنے کاروبار کو پٹری پر لانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جو مثبت پہلو ہے۔'

اگر اسی طرح انفرادی طور پر جدوجہد جاری رہی تو 70 فیصد کاروبار واپس آ سکتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.