مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے لوگوں کو بہت جلد خستہ حال سڑکوں سے نجات ملنے والی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹیو فرہاد حکیم نے عام لوگوں کی شکایت پر خستہ حال سڑکوں کا معائنہ کیا۔
دراصل کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 125 میں رہنے والے ایک شخص نے چیف ایڈمنسٹریٹیو کو فون کر کے خستہ حال سڑک سے متعلق شکایت درج کرائی۔
فون پر اس شخص کی بات سنتے ہی چیف ایڈمنسٹریٹیو فرہاد حکیم فوراً خستہ حال سڑکوں کا معائنہ کرنے کے لئے دورے پر روانہ ہو گئے۔
فرہاد حکیم نے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ سڑکوں کی حالت بہت ہی خراب ہے۔ تمام سڑکوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کے ای آئی پی شعبے کے انجنئیروں کو ساتھ لایا گیا ہے۔ انجنئیروں کی ٹیم سڑکوں کو جلد سے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ کولکاتا کی سڑکوں کا دیگر ریاستوں کی سڑکوں سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے
کولکاتا کی سڑکوں اور ڈرینج اسسٹم کو اور بہتر بنانے کی کوشش کی حائے گی تاکہ مانسون میں لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے مختلف وارڈز میں رہنے والوں نے فون کرکے متعدد شکایت درج کرائی ہے۔
ان کی شکایت پر پینے کے پانی کی کمی، جمع پانی کی صفائی کے علاوہ دوسرے مسائل حل کرنے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔