مغربی بنگال بائیں محاذ کے رہنما اور رکن اسمبلی سوجن چکرورتی نے ریاستی وزیر اروپ رائے پر بھڑاس نکالتے پوئے کہاکہ موجودہ حکومت ہی ریاست میں چٹ فنڈ بدعنوانی کا اصل جڑ ہے۔
انہوں نے کہاکہ سچائی یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے چٹ فنڈ میں ہوئی بدعنوان کو روکنے کی کوشش کبھی کی نہیں ہے بلکہ اس میں ملوث افراد کو بچانے اور سچائی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
سوچن چکرورتی کاکہناہے کہ میں اسمبلی میں ریاستی وزیر اروپ رائے کو چیلنج کرتاہوں کہ بائیں محاذ کے دور میں ہوئی بدعنوانی کو ثابت کرکے دکھائے۔ اگر وہ ثابت نہیں کرسکتے ہیں تو وہ کیا استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔
سی پی آ ئی ایم کے رہنما نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں سی پی آ ئی ایم کے کتنے رہنماملوث ہیں ۔ان کے نام پر منظر پر لائیں۔
انہوں نے کہاکہ سی پی آ ئی ایم کا ایک بھی رہنما چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں ملوث نہیں ہیں ۔ لیکن حکمراں جما عت کے نصف درجن اعلیٰ رہنما ؤں کے نام چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں ملوث ہیں۔
سوجن چکرورتی کے مطابق چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنماؤں کے خلاف سماعت جاری ہے۔ یہاں تک کہ سابق آ ئی پی ایس افسر راجیو کمار پر چٹ فنڈبدعنوانی کیس سے متعلق ثبوت سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف سی بی آ ئی کی تفتیش جاری ہے۔