ETV Bharat / state

کولکاتا: فرہاد حکیم کے ہاتھوں آدھار سینٹر کا افتتاح - مغربی بنگال میں آدھار کارڈ سینٹر

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے روکسی سنیما میں ایک مستقل آدھار کارڈ اور سواستھا ساتھی کارڈ سینٹر کا افتتاح انجام دیا۔

وزیر فرہاد حکیم کے ہاتھوں آدھار کارڈ سینٹر کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 7:03 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی تیسری مرتبہ حکومت بننے کے بعد عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر تمام کابینہ وزراء اپنے اپنے طریقے سے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے فائدے پہنچانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے روکسی سینما میں ایک مستقل ادھار کارڈ اور سواستھا ساتھی کارڈ سینٹر کا افتتاح کیا۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں رہنے والوں کے لئے نیا آدھار اور سواستھا ساتھی کارڈ سینٹر قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ہی آدھار کارڈ اور سواستھا ساتھی کارڈ بنانے کا کام ہوتا تھا لیکن ان دونوں شعبوں کے لئے الگ سے روکسی سینما کی عمارت میں ہی دفتر بنائے گئے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ایک ہی عمارت کی چھت کے نیچے تمام کام ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آنے والے دنوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھی الگ الگ دفاتر کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.