ETV Bharat / state

بنگال کے عوام پر نڈا اور شاہ کی باتوں کا اثر پڑنے والا نہیں ہے: فرہاد حکیم

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ کے باتوں میں نہیں آئیں گے۔

west bengal state minister firhad hakim criticize bjp president jp nadda statement
بنگال کی عوام پر جے پی نڈا اور امت شاہ کی باتوں کا اثر پڑنے والا نہیں ہے: فرہاد حکیم
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 9:41 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ جے پی نڈا ایک پارٹی کے صدر ہی،ں وہ کچھ بھی بول سکتے ہیں۔ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی باتوں میں کتنی سچائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ہر دوسرے دن بنگال کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کے دوروں سے کچھ بھی فرق پڑتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے کہنے سے بنگال کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ سوچنے کی بات ہے کہ جے پی نڈا کے جلسے میں لوگوں کی بھیڑ نہیں ہو رہی ہے۔ لوگوں کو سمجھ میں آ گیا ہے کہ یہ پارٹی صرف بولنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ اور جے پی نڈا کی نظروں میں اپوزیشن کے لوگ ہر بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہنا ہے کیونکہ انہیں عوام جواب دے گی۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ اسمبلی انتخابات تک ہی بیرونی ریاستوں کے لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے بعد وہ کئی برسوں تک نظر نہیں آئیں گے۔

مزید پڑھیں:

نبنو مارچ کے دوران لیفٹ کے کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کا تبادلہ کر دینا چاہیے کیونکہ وہ اب امت شاہ کی زبان بولنے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.