ETV Bharat / state

غریبوں کو فلیٹ بنا کر دیں گے: فرہاد حکیم

وزیر فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بقیہ رقومات ملے یا نہیں ملے ریاستی حکومت اپنے خرچ پر غریبوں کو فلیٹ بنا کر دے گی۔

مرکز سے پیسے لیے بغیر غریبوں کو فلیٹ بنا کر دیں گے: فرہاد حکیم

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 12:56 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے الٹا ڈانگہ علاقے میں منعقد ایک تقریب کے دوران وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال کے عوام کا بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر 85 ہزار کروڑ روپے بقایا ہے۔

یہ کوئی چھوٹی موٹی رقم نہیں ہے، اس سے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے لیکن سیاسی انتقام کے تحت ریاست کے تمام فنڈ کو روک کر رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت بنگال کے عوام کی قرض دار ہے، بار بار اپیل کرنے کے باوجود مرکزی حکومت بقیہ رقم دینے کے موڈ میں نہیں ہے۔

وزیر کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اپنے خرچ پر فلیٹ بنا کر دے گی، اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے چلنے والے تمام ترقیاتی منصوبے بدستور جاری رہیں گے، اس کے ہم پابند ہیں۔

شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم ریاستی حکومت کی رہائش گاہ اسکیم کے تحت 180 لوگوں کو فلیٹ کی چابی سونپی، انہوں نے کہا کہ اس وقت 140 لوگوں کو فلیٹ دیا گیا اور مستقبل میں اور کئی لوگوں کو رہنے کے لیے فلیٹ دیا جائے گا۔

وزیر نے کہا کہ اب تک 580 لوگوں کو فلیٹ دیا جا چکا ہے، اس کے لیے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا ہے، ریاستی حکومت نے اپنے خرچ سے غریبوں کو فلیٹ دیا ہے اور دے رہی ہے نیز مستقبل میں بھی اس سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.