ETV Bharat / state

Panchayat Election In Bengal تشدد زدہ علاقوں میں بنگال پولیس کے خصوصی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ - مرکزی فورسیز کےلئے مرکزی حکومت

ریاستی الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد منگل کی شام تک 22 اضلاع میں مرکزی فورسیز کی 22 کمپنیاں، ہر ضلع میں ایک کمپنی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تشدد زدہ علاقوں میں بنگال پولیس کے خصوصی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 3:47 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے مرکزی فورسیز کےلئے مرکزی حکومت کو خط بھیج دیا تھا ۔تاہم مرکزی فورسیس کی آمد سے قبل ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاستی پولیس کے خصوصی پولیس دستوں کی 6 کمپنیاں 6 مقامات پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاکہ پرامن طریقے سے مہم چلائی جاسکے۔ ذرائع کے مطابق ریاستی پولیس کی اس خصوصی فورسیس کی ایک کمپنی کوچ بہار،مرشد آباد پولیس ضلع میں ایک کمپنی، بیر بھوم میں ایک کمپنی، بروئی پور پولیس ضلع میں ایک کمپنی، اسلام پور پولیس ضلع میں ایک کمپنی اور مشرقی مدنی پور پولیس ضلع میں ایک کمپنی کوتعینات کیا جائے گا۔

ریاستی پولیس کے اے ڈی جی پہلے ہی یہ رہنما خطوط متعلقہ اضلاع کو بھیج چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس اضلاع کو اس حکم کو جلد از جلد نافذ کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق ریاستی پولیس کی اس خصوصی فورس کو ان تمام اضلاع میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں نامزدگی کے مرحلے کے دوران تشددکے واقعات رونما ہوئے ہیں مثال کے طور پر، جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگرسے اسلام پور پولیس ضلع کے تحت چوپڑا تک انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کو لے کر مرشدآباد میں کئی مقامات پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election ریاستی الیکشن کمیشن کی 22 اضلاع کے لئے 22کمپنیاں بھیجنے کی درخواست

ذرائع کے مطابق اس لیے پورے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں ریاستی پولس کی خصوصی فورس کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ تاہم، متعلقہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ فیصلہ کریں گے کہ اس خصوصی فورس کو کس طرح تعینات کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن پنچایت انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے چلائے جانے والے مہم کےلئے خصوصی ایڈوائزری جاری کرسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.