ETV Bharat / state

بنگال کی رفتار کو روکنے کی سازش: پارتھو چٹرجی - اردو نیوز مغربی بنگال

ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے بی جے پی کے رہنماؤں کے نام لئے بغیر بنگال کی ترقی پر بریک لگانے کی سازش کا الزام عائد کیا۔ مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ چٹرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔

west bengal state education minister partha chatterjee
وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 5:24 PM IST

Updated : Jan 8, 2021, 7:06 PM IST

پارتھو چٹرجی نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کی قیادت میں مغربی بنگال میں ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے مغربی بنگال کافی بہتر پوزیشن میں پہنچ چکی ہے۔ لیکن چند لوگوں کو یہ سب زیادہ پسند نہیں آتی ہے۔ ان کے پاس زیادہ کچھ کرنے کے لئے نہیں ہے۔ اسی وجہ سے اب وہ ہاتھوں پر ہاتھ پکڑے مغربی بنگال کو بچھڑا ہوا ثابت کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ترقیاتی کاموں کے اعلان کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم بھی چلا رہی ہیں۔

لیکن غلط طریقے سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش کرنے والے لوگوں کو اس کے علاوہ کسی دوسری چیزوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کو عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کے منہ سے ترقی کی بات نہیں نکلتی ہے لیکن مذہب کے نام پر سیاست کرنے کے بارے میں بات کرنے سے نہیں ہچکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

'ہمارا ایک تو تمہارے دس ماریں گے'

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما مغربی بنگال میں لو جہاد اور جانوروں کی تحفظ کے لئے قانون کی بات کرکے ریاست میں نفرت کی سیاست کو ہوا دینے کی سازش کی کوشش میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Jan 8, 2021, 7:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.