دہلی میں تشدد پر ممتا بنرجی کی خاموشی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے جادو پور اسمبلی حلقے سے سی پی آئی ایم کے ممبر اسمبلی سوجن چکرورتی نے کہا کہ 'دہلی میں نفرت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے مگر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کرنے والی ہیں۔'
خیال رہے کہ اب تک 24 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ابھی امن کا ماحول قائم نہیں ہوا ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمال مشرقی بھارت کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں شریک ہوں گی۔ اس میٹنگ کی صدارت امت شاہ کریں گے۔
سی پی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ 'ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں ہر کوئی بی جے پی کی نفرت کی سیاست کی مذمت کررہا ہے تو ممتا بنرجی امت شاہ کے ساتھ خاموشی سے حمایت کر رہی ہیں۔'
مغربی بنگال کی وزیر اعلی یہ نہیں جانتی ہیں کہ دہلی میں تشدد کن کی وجہ سے ہورہا ہے۔ سوجن نے کہا کہ جب بھی دہلی میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے پارٹی رہنماؤں کے خلاف اپنی بات رکھی اور کپل مشرا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا مگر ممتا بنرجی نے چھوٹا سا بیان دے کر اس سے پہلو تہی کرنے کی کوشش کی۔
بھوونیشور میں امت شاہ سے ملاقات کے لئے روانہ ہونے سے پہلے ، ممتا نے کلکتہ ایئرپورٹ پر نامہ نگاروںسے بات کرتے ہوئےممتا بنرجی نے کہا کہ ’’دہلی کے واقعات قابل تشویش ہیں ،دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہم سب فکرمندی ہیں وزیر اعلیٰ نے نفرت کی سیاست کرنے سے بھی گریز کرنے کی اپیل کی ۔
دوسری جانب سی پی ایم نے دہلی کےواقعات کےلئے امیت شاہ کو براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں اور امیت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہہیے: