ETV Bharat / state

'وزیراعلی کو موت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ' - نائب صدر چندرکمار بوس

ریاستی بی جے پی کے نائب صدر چندرکمار بوس نے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کو سابق رکن پارلیمان اور اداکار تاپس پال کی موت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

'ممتا کو موت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ'
'ممتا کو موت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ'
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 8:57 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:10 AM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے نائب صدر چندرکمار بوس نے کہاکہ لوگوں کو ہر چیز میں سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی پر بھی یہ بات لازمی ہے۔

'ممتا کو موت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ'

انہوں نے کہاکہ وہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کو سابق رکن پارلیمان اور اداکار تاپس پال کی موت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیتا ہوں ۔ اس سے ان کا سیاسی کیرئیر لمبا ہو سکتا ہے۔

ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ تاپس پال کی موت پر مجھے بھی بے حد افسوس ہے ۔میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔

'ممتا کو موت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ'
'ممتا کو موت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ'

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ ان کی موت کی وجہ کیا ہے اور اس وجہ سے ان کی موت ہوئی اس پر میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتاہوں کیونکہ میں ڈاکٹر نہیں ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے تاپس پال کی موت کی ذمہ دار بی جے پی اور مرکزی جانچ ایجنسیوں کو قرار دیا ہے ۔ ان کا یہ الزام بے بنیاد ہے۔

بی جے پی کے رہنما کہنا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ تاپس پال ذہنی دباؤ میں مبتلا تھے وہ کسی بھی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔ لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے راست بی جے پی اور مرکزی جانچ ایجنسیوں کو ان کی موت کی ذمہ دار قرار دیا ہے جو بالکل غلط ہے۔

واضح رہے کہ ترنمو ل کانگریس کے سابق رکن پارلیمان و مشہور ادا کار تاپس پال کا آج صبح دل کا دوڑہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیاہے۔اس وقت ان کی عمر 61سال تھی۔پال کا ممبئی کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔

سال 2009اور 2014میں انہوں نے ترنمول کانگریس کی ٹکٹ پر کرشنا نگر لوک سبھا حلقے سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

روز ویلی چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں انہیں 2016میں گرفتار کیاگیا تھا۔13مہینے جیل میں رہنے کے بعدانہیں ضمانت مل گئی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.