ETV Bharat / state

'تاپس پال کی موت پر سیاست اچھی بات نہیں' - تاپس پال کی موت پر بے حد افسوس ہے

ترنمول کا نگریس کےسابق رکن پارلیمان اور اداکار تاپس پال کی موت پر وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی کے نائب صدر نے کہاکہ کسی کی موت پر سیاست اچھی بات نہیں ہے۔

'تاپس پال کی موت پر سیاست اچھی بات نہیں'

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 6:51 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:03 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے نائب صدر جے پرکاش مجمدار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاپس پال کی موت پر بے حد افسوس ہے لیکن ان کو لے کر سیاست اچھی بات نہیں ہے۔ ان کی موت سے بنگلہ فلم کو جو نقصان ہو ااس کی بھرپائی ممکن نہیں ہے۔

'تاپس پال کی موت پر سیاست اچھی بات نہیں'

انہوں نے کہاکہ میں بھی آنجہائی اداکار تاپس پال کے اہل خانہ سے ہمدردی رکھتا ہوں اور دعا کرتاہوں کہ وہ جلد سے جلد اس صدمے سے ابھر سکیں۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ لیکن تاپس پال کی آخری رسومات کے دوران وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے جوبیان دیا ہے اس کی مذمت کرتاہوں۔ کیونکہ جگہ سیاست کے لئے نہیں تھی۔

جے پر کاش مجمدار کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے مرکزی جانچ ایجنسیوں اور بی جےپی پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو ذہنی طور پر پریشان کرنے کاجو الزام عائدکیا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں ملوث ہونے کا ٹھوس ثبوت ہے۔ اسی بنیاد ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا الزام بے بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ ترنمو ل کانگریس کے سابق رکن پارلیمان و مشہور ادا کار تاپس پال کا آج صبح دل کا دوڑہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیاہے۔اس وقت ان کی عمر 61سال تھی۔پال کا ممبئی کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔

روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ملوث ہونے کے الزام میں انہیں 2016میں گرفتار کیاگیا تھا۔13مہینے جیل میں رہنے کے بعدانہیں ضمانت مل گئی تھی۔اس کے بعد سے ہی وہ سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔ان کے پسماندگان میں بیوی نندینی پال اور بیٹی سوہنی پال ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.