ETV Bharat / state

'حکمراں جماعت کا انتخاب جیتنے کیلئے سابق ماؤنواز رہنماوں سے رابطہ'

قبائلی رہنما چھتر مہتو کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ حکمراں جماعت انتخاب جیتنے کیلئے سابق ماؤسٹ لیڈروں سے رابطہ کررہی ہے۔

'حکمراں جماعت انتخاب جیتنے کیلئے سابق ماؤسٹ رہنماوں سے رابطہ '

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 11:23 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:39 AM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ ترنمول کا نگریس پر قبائلی رہنما چھتودھر مہتو اور ماؤنوازوں کی مدد سے بی جے پی کوشکست دینے کا الزام لگایا

چھر مہتو ماؤسٹ حامی تنظیم پی سے اے پی اے کے لیڈر ہیں اور لال گڑھ تحریک کے دوران وہ کافی مشہور ہوئے تھے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ممتا بنرجی بنگال میں بی جے پی کے عروج سے خوف زدہ ہیں۔

اس سے قبل ممتا بنرجی دعویٰ کرتی تھیں جنگل محل مسکرارہا ہے مگر لوک سبھا انتخابات میں جنگل محل کے علاقے سے بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد ممتا بنرجی خاموش ہوچکی ہیں۔

بی جے پی کی عوامی مقبولیت کو روکنے کیلئے ممتا بنرجی نے ماؤنوازوں سے رابطہ کرنا شروع کردیا ہے۔

گھوش نے کہا کہ ممتا بنرجی کو یہ بات ذہن نشیں کرلینا چاہیے نہ ہی ماؤنواز اورنہ ترنمول کانگریس بی جے پی کو آگے بڑھنے سے روک سکتی ہے۔اسی مہینے کی شروع میں چھتر مہتو جیل سے رہا ہوئے ہیں۔بنگال حکومت اور کلکتہ ہائی کورٹ نے ان کے رویہ کی وجہ سے عمر قید کی سزا کو کم کرکے 10سال کردیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے گذشتہ ہفتے ایک پروگرام کے لئے لال گڑھ کے دورے کے دوران ایک بند کمرے میں مہتو سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی۔

مہتو ماؤ نوازوں کی حمایت یافتہ لال گڑھ تحریک کے سب سے اہم رہنما تھے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے ان کے اچھے اخلاق کی بنیاد پر ان کے عمر قید کی سزاکوکم کرتے ہوئیاسے 10 سال کی قید میں بدل دیاتھا۔ اس کے بعد اسی ماہ کے شروع میں انہیں مغربی بنگال حکومت نے رہا کردیا تھا۔

'حکمراں جماعت انتخاب جیتنے کیلئے سابق ماؤسٹ رہنماوں سے رابطہ '
'حکمراں جماعت انتخاب جیتنے کیلئے سابق ماؤسٹ رہنماوں سے رابطہ '

چند ماہ تک یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ مہتو اپنی رہائی کے بعد ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ چٹرجی نے اس پر تبصرہ کیا اور کہا کہ اگر مہتو پارٹی میں شامل ہوجاتے ہیں تو خوشی کی بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مہتو کی ترنمول کانگریس میں شمولیت قبائلی اضلاع میں سیاسی مساوات کو تبدیل کرسکتی ہے جہاں گذشتہ دو سالوں میں بی جے پی نے گہری جڑیں پکڑی ہیں جس نے پچھلے لوک سبھا انتخابات میں اس خطے کی تمام سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

بی جے پی کی ریاستی قیادت نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی اور کہا کہ اسے اس کی فکر نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.