ETV Bharat / state

'بایاں محاذکی ملک مخالف پالیسی نہیں چلے گی' - صدر دلیپ گھوش

ریاستی بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے مغربی بنگال بایاں محاذ پرتنقید کرتے ہو ئے کہاکہ ملک مخالف پالیسی پر عمل کرنےو الی سیاسی جماعت کے لئے بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

'بایاں محاذکی ملک مخالف پالیسی نہیں چلے گی'

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 9:58 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:30 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ بایاں محاذ دم توڑنے لگی ہے۔ ملک مخالف پالیسی پر عمل کرنے والی سیاسی جماعت کے لئے بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

'بایاں محاذکی ملک مخالف پالیسی نہیں چلے گی'
'بایاں محاذکی ملک مخالف پالیسی نہیں چلے گی'

انہوں نے کہاکہ ریاست میں آج جو کچھ بھی ہورہا ہے اس کی ذمہ دار بایاں محاذ ہے۔ بایاں محاذ ملک کے حق میں کی جانے والی تمام پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتی ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ بایاں محاذ لوگوں کے دلوں سے اتر چکی ہے۔ مغربی بنگال کے کسی بھی اضلاع میں انتخابات کراگیا تو ان کی شکست یقینی ہے ۔

بایاں محاذ کے معروف رہنما محمد سلیم کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس اب کچھ کرنے کے لئے بچا نہیں ہے۔ اس لئے وہ جادب پور یونیورسٹی، کلکتہ یونیورسٹی اور پرسیڈنسہ یونیورسٹی کے طلباء کو لے کرسڑکوں پر لے کر اترے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محمد سلیم کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بایاں محاذ دم توڑ چکی ہے۔ طلباء کے مستقبل برباد کرنے سےبہترہے کہ وہ گھر میں خاموشی سے بیٹھ جائیں کیونکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بایاں محاذ کا اسکور صفر ہونے والا ہے۔

متنازعہ بیانات کے لئے مشہور بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہاکہ دہلی تشدد کے خلاف کولکاتا میں احتجاج کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اس سے کولکاتا کے لوگوں کا کیا لینا دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بایاں محاذ ،کانگریس اور ترنمول کانگریس خود ریاست میں ماحول بگاڑنے کا کام کررہیں ہیں اور بھارتیہ جنتاپارٹی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ یہ سب زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ احتجاج ومظاہرہ وغیرہ اب زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے کیوں کہ لوگ اس سے پریشان ہوچکے ہیں

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.