ETV Bharat / state

'مجھے اپنے بیان پر کوئی افسوس نہیں' - مغربی بنگال

ریاستی بے جے پی کے صدردلیپ گھوش اپنے متنازعہ بیان کو جائز قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ مستقبل میں بھی ایسے بیانات دیتے رہیں گے۔

'مجھے اپنے بیان پر کوئی افسوس نہیں'
'مجھے اپنے بیان پر کوئی افسوس نہیں'
author img

By

Published : Jan 15, 2020, 10:45 PM IST

متنازع بیان کی وجہ سے چوطرفہ تنقیدوں کا سامنا کررہے مغربی بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے آج کہا کہ جولوگ ان کی تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے خود مختلف مواقع پر مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔

'مجھے اپنے بیان پر کوئی افسوس نہیں'
'مجھے اپنے بیان پر کوئی افسوس نہیں'

قابل ذکر ہے کہ گھوش نے کہا تھا کہ سی اے اے کے مخالف مظاہرین کو کتوں کی طرح گولی مارنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔مجھے تنقید کی پرواہ نہیں ہے۔ میں نے جو کچھ بھی کہا وہ ملک کے حق میں ہے۔ ترنمول کانگریس اور کانگریس مجھ پر تنقید کر رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف مواقع پر مظاہرین پر فائرنگ کروائی ہے۔

گھوش نے اتوار کے روز ندیا ضلع میں ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں سی اے اے مخالف مظاہرین کو کتوں کی طرح گولی مار گئی تھیگھوش کے بیان کی جہاں سیاسی حریف تنقید کررہے ہیں وہیں اور ان کی اپنی پارٹی کے رہنما بھی تنقید کررہے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ پارٹی کے ریاستی صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

گھوش نے کہا کہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اور پارٹی اعلیٰ قیادت کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ منظور ہے۔گھوش کو دسمبر 2015 میں بی جے پی کا ریاستی صدر بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دلیپ گھوش کے خلاف ندیا اور شمالی 24پرگنہ میں ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.