ETV Bharat / state

'ممتا کے لئے دوبارہ اقتدار میں آنا مشکل' - صدر دلیپ گھوش

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ 'ممتابنرجی کے لئے دوبارہ اقتدار حاصل کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ لوگوں میں ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔'

'ممتا کے لئے دوبارہ اقتدار میں آنا مشکل'

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 5:13 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:41 AM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ 'ممتابنرجی کے لئے سیاست اب مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ ان کے لئے دوبارہ اقتدار میں آنا اب نا ممکن ہو گیا ہے۔'

'ممتا کے لئے دوبارہ اقتدار میں آنا مشکل'

انہوں نے کہا کہ 'دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بنگال میں بھی ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔'

بی جے پی کے رکن کاکہنا ہے کہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے عوام کے لئے کیا کیا ہے۔ بجٹ بھی فرضی اور انتخابات کو مدنظر پیش کیا گیا ہے۔ اس سے عوام کو کوئی گائدہ نہیں ہوگا۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی نے شاندار کار کردگی کامظاہرہ کیا تھا ۔ آئندہ سال 2021 میں ہونےو الے اسمبلی انتخابات میں بھی شاندار کارکردگی کی امید ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے عوام بی جے پی کو اکثریت دلانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ ہم بھی حکومت بنانے کے لئے تیار ہیں۔ ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے ۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کاکہنا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ بی جے پی کو ریاست کے 108 اسمبلی حلقوں میں سبقت حاصل ہے ۔ اس بنیاد پر ہمیں کامیابی ملے گی اور حکومت ہماری بنے گی۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں ہماری حکومت بننے کے بعد ریاست میں ترقی کی نئی شروعات ہوگی ۔ تمام لوگوں کو یکساں حقوحق حاصل ہوں گے لیکن ہم این آ رسی نافذ کریں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.