مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدردلیپ گھوش نے کہاکہ سبرامنیم سوامی اور چندر کمار بوس کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ جن لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا ہے وہ صرف بیان بازی کرتے ہیں۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر آزادہند فوج کے سابق فوجیوں کو دعوت دینے اور نہ دینے کا فیصلہ اس سے کام سے متعلق ادارہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر آزادہند فوج کے سابق فوجیوں کو کیوں دعوت نہیں دی گئی اس کے بارے میں متعلقہ ادارے کے علاوہ کوئی کچھ بھی نہیں سکتا ہے۔
ریاستی بی جے پی کے صدر کاکہنا ہے کہ اس پر اگر کوئی بیان بازی کرنا وقت کی بربادی ہے۔ریاستی بے جے پی کے نائب صدر چند کمار بوس اس وقت وہی کام کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ ریاستی نائب صدر چند کمار بوس نے احتجاج کرنے والوں کو گولی مرنے کے بیان پر دلیپ گھوش کی سخت تنقید کی تھی۔
خیال رہے کہ واضح رہے کہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے پہلے کہا تھا کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گولی ماردینی چاہیے۔ ان کے بیان پر ہنگامہ ابھی ختم ہی نہیں ہو اتھا کہ انہوں نے ایک اور متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہاکہ ایک کروڑ بنگالی مسلمانوں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔
اس کے علاوہ بی جے پی کے رہنما شانتین باسو نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کی مخالفت کرنےو الے دانشور اور ادیب بندر کے بچے ہیں۔
واضح رہے کہ سبرامنیم سوامی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کے موقع پر آزاد ہند فوج کے سابق فوجیوں کو دعوت نہ دینے پر تنقید کی تھی۔ اس کے بعد نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نواشے چندرکمار بوس نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھاکہ اگر سوامی سچ کہہ رہے ہیں تو وزیراعظم نریندر مودی کو اس پر وضاحت کرنی چاہیے