ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی صرف سیاست کررہی ہیں'

ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہرمعاملے میں سیاست کرنے کی ان کی عادت بن گئی ہے۔ بنگال میں وہ عوامی حمایت کھوچکی ہیں۔

'ممتا بنرجی صرف سیاست کررہی ہیں'
'ممتا بنرجی صرف سیاست کررہی ہیں'
author img

By

Published : Dec 26, 2019, 7:11 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ایک بار پھر وزیراعلی ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود وہ ملک کے آئین کی پاسداری نہیں کررہی ہیں۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ اور اور این آر سی کے کے خلاف تحریک چلارہی ہےں۔وہ اس قانون کو ریاست میں نافذ نہیں کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی وہ خود بھی اس قانونکے خلاف تحریک چلارہی ہیں۔

خیال رہے کہ دلیپ گھوش نے اس سے قبل کہا تھا کہ مرکزی حکومت کے قانون کی مخالفت کرکے ممتا بنرجی ملک کے آئین کے ساتھ غداری کررہی ہیں۔

بارک پور میں پارٹی پروگرام میں شرکت کےلئے پہنچے گھوش نے کہاکہ ممتا ریاست کے عوام کا استحصال کررہی ہیں ۔ریاست کے مسائل پر توجہ ینے کے بجائے وہ صرف سیاست کررہی ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے منظور شدہ شہریت ترمیمی ایکٹ ، آین آرسی اور این پی آر کے خلاف جنگ کا جاری رکھنے کااعلان کیا۔

مسلمانوں کی گھنی آبادی والا علاقہ راجہ بازار میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نےکہاکہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کے خلاف پورا بھارت سڑکوں پر اتر آ یا ہے۔ لوگوں کی آواز کو طاقت کی بد ولت دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.