مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنیئر رہنما مکل رائے حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گولی مارو نعرے کوتوڑ مڑوڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ گولی مارویہ ادھورا نعرہ ہے۔ گولی مارو دیش کے دشمنوں کو یہ اصل نعرہ ہے۔ لیکن اس نعرے کو توڑ مڑوڑ کرپیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ جن لوگوں کو متنازعہ نعرہ بازی کرنے کےالزام میں گرفتار کیا ہے انہیں سیاسی انتقام کاہدف بنایا گیا ہے۔ وہ بے قصور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نعرے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ملک کے دشمنوں کو گولی مارنے کا نعرہ ہے۔ اس نعرے میں بھارتی شہریوں سے کوئی لینا نہیں ہے۔ یہ کسی مخصوص طبقے کے لئے بھی نہیں ہے۔
مکل رائے کےمطابق پورے ملک میں اپوزیشن جماعتوں نےب اس نعرے کو متنازعہ بنادیا ہے اس میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی کیا غلطی ہے۔
واضح ر ہے کہ ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے ویڈیو میں مسٹر شاہ کی شہید مینار میں منعقد ریلی کے دوران مذکورہ جے پی کارکن گولی مارو کے نعرے لگاتے دکھائی دے رہے تھے ۔
اس کے بعد کولکاتا پولیس نے متنازعہ نعرہ بازی کرنے کے الزام میں اب تک بھارتیہ جنتاپارٹی کے پانچ حامیوں کو گرفتار کرچکی ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ متنازعہ نعرہ بازی کرنے کے کیس میں مزید گولوں کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔ اس کیس میں ملوث لوگوں کی تلاشی جاری ہے۔