ETV Bharat / state

پولیس نے مدرسہ اساتذہ کو جلوس میں جانے سے روکا - مدرسہ

پولیس نے متعدد ٹیچرز کو غیر سرکاری مدرسہ اساتذہ کی جانب سے نکالے جانے والی ریلی میں شرکت سے روک دیا۔

پولیس نے مدرسہ اساتذہ کو جلوس میں جانے سے روکا

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 2:02 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے بالی گنج اسٹیشن کے سامنے سے پولیس نے متعدد مدرسہ ٹیچروں کو ریلی میں شرکت کرنے سے روکا۔

مدرسہ کے اساتذہ کولکاتا میں منعقد احتحاجی ریلی میں جانے کے لئے بالی گنج اسٹیشن کے سامنے اکٹھا ہوئے تھے۔

مقامی تھانے کی پولیس بالی گنج اسٹیش کے سامنے پہنچی اور مدرسہ کے اساتذہ کو وین میں بیٹھا کر تھانہ لے کر چلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔ اسٹیشن کے سامنے بھیڑہٹانے کے لئے ٹیچروں گاڑی میں بیٹھا کر لے جایا گیا۔ ان سے بات چیت بھی کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ جہاں تک ہمیں معلوم ہے کہ شہر میں کسی بھی تنظیم کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ملی۔

اس ضمن میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے غیر سرکاری مدرسوں کو سرکاری منظوری سمیت متعدد مطالبات کو لے کر احتجاجی جلوس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

کولکاتا پولیس کی جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ملنے کے باوجود منتظمین جلوس نکالنے پر بضد ہے۔

غور طلب ہے کہ وزیراعلی ممتابنرجی اقتدار میں آنے کے بعد دس ہزار غیر سرکاری مدرسوں کو سرکاری منظوری دینے کا وعدہ کیا تھا۔

لیکن عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک محض 235 مدرسوں کو ہی منظوری ملی ہے۔ حکومت کی عدم توجہی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری مہدالاسلام نے کہا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار سے جلوس نکالنے کی اجازت مانگی گئی تھی لیکن ہمیں اس کی اجازت نہیں ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.