مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 3187 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے ڈھائی سو سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ریاست میں 69 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ شرح اموات میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں یومیہ کیسز اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پر ایک نظر
یومیہ کیسز صحتیاب ہونے والوں کی تعداد
شمالی 24 پرگنہ :435، صحتیاب :390
کولکاتا :377، صحتیاب، 312
جلپائی گوڑی :238. صحتیاب 193
جنوبی 24 پرگنہ :192. صحتیاب، 177
ہوڑہ :309 صحتیاب 225
ہگلی :288 صحتیاب 193
ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے۔
یہ ایک مثبت پہلو ہے اور ہماری کوشش ہےکہ جون مہینے کے ختم ہونے تک سب کچھ معمول پر آ جائے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاک ڈاؤن اور سخت کورونا گائیڈ لائن کے سبب کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔
جولائی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے بارے میں اس وقت واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔
مغربی بنگال میں دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،71،231 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 17،118 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔
دوسری طرف کورونا کو شکست دے کر ہسپتال سے اپنے گھروں کو جانے والے صحتیاب لوگوں کی تعداد 14،32،861 تک پہنچ چکی ہے جسے مثبت نظرے سے دیکھا جا رہا ہے۔ صحتیابی کی فیصد(97.40) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔