دراصل ہگلی ضلع کے اکنا یونین ہائی اسکول کے دسویں کلاس کے امتحان کے پرچے میں طلبا سے سوال کیا گیا کہ 'جے شری رام نعرے' کا کیا منفی اثر پڑتا ہے؟۔ ساتھ ہی ایک سوال یہ بھی تھا کہ 'کَٹ مَنی کے لوٹانے کے فائدے بتائیں؟۔' یہ امتحان پانچ اگست کو منعقد ہوا تھا۔
اس سوال کی اطلاع ملتے ہی اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے اس سوال کو ہٹا دیا اور طلبا کو اس سوال کے عوض پانچ نمبر دینے کا کہا حالانکہ یہ معاملہ روشنی میں آنے پر جس استاد نے یہ سوال لکھا تھا اس نے معافی مانگ لی۔ استاد کا نام سبھاشیش گھوش بتایا گیا ہے۔
اس خبر کی اطلاع ملتے ہی بی جے پی کے کارکنان اسکول کے باہر جمع ہو گئے اور استاد کے خلاف جم کر نعرے بازی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کیا؛
جس کے بعد پولیس پہنچی اور پورے معاملے کو قابو میں کیا۔