ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دوپولیس اہلکار کی موت

نئے سال کے پہلے دن ہی شمالی دینا ج پور کے اسلام پورتھانہ علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں دوپولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔

سڑک حادثے میں دوپولیس اہلکار کی موت
سڑک حادثے میں دوپولیس اہلکار کی موت
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 6:18 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی دینا ج پور کے اسلام پورتھانہ علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں دوپولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں اسلام پور تھانہ کے ایک آ ئی سی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کانکی کے قریب 31 نمبرقومی شاہراہ پر ہوئے سڑک حادثے میں ڈیوٹی سے واپس آنے کے دوران ایس آ ئی اور ایک سیوک پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل پھسل کرسامنے سے آنے والی لاری کی زد میں آ گئی ۔

دونوں پولیس اہلکاروں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے شفق الاسلام اسلام پورتھانے کے ایس آ ئی تھے جبکہ قمرالحق سیوک پولیس کے عہدے پر فائذ تھے۔

اس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ریاستی وزیرغلام ربانی نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس کو واقعے کی تفتیش کی ہدایت دی۔

انہوں نے مزید کہاکہ نئے سال کے موقع پر بھیانک سڑک حادثے میں دوپولیس اہلکاروں کی موت ہوئی ۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.