کولکاتا:سیترنگ طوفان کا رخ مغربی بنگال کے بجائے بنگلہ دیش کی طرف موڑ گیا ہے۔بنگلہ دیش نے ابھی تک طوفان سیترنگ سے ہونے والے نقصانات کا مکمل تجزیہ نہیں کیا۔ابھی اس طوفان سے ہونے والے نقصانات کا تدارک کیا جانا باقی ہے۔مگر ایک اور طوفان کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔West Bengal Save From Cyclone Sitrang,Another Cyclone Predicts In December
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کے وزیر مملکت محمد انعام الرحمن نے بھی محکمہ موسمیات کی وارننگ سے آگاہ کیا۔ بنگلہ دیش کے میڈیا ذرائع کے مطابق ریاستی وزیر نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے طوفان سے اچھی طرح سے نمٹنے پر پیر کو دوپہر 1:10 بجے فون کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے انہیں دسمبر میں ممکنہ طوفان کے پیش نظر پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hijab Wearing Girl Will Become PM ایک دن حجاب پہننے والی لڑکی بھارت کی وزیر اعظم بنے گی، اویسی
سیترنگ طوفان باریسال کے قریب ٹنکونا اور سندیپ کے درمیان سے کل رات 9.30بجے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔سمندری طوفان میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے۔ فصلوں کو نقصان پہنچا۔ کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں اس سے پہلے بھی کئی طوفان آ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے پچھلے چار سالوں میں اس ملک میں ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس صورت حال میں، اگر سال کے آخر میں ایک اور طوفان کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔West Bengal Save From Cyclone Sitrang,Another Cyclone Predicts In December