مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو ابھی ایک سال کا عرصہ باقی ہے مگر سیاسی جماعتوں نے ابھی سے تیاریاں شروعات کردی ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اپنے آخری فل بجٹ میں آدی واسیوں اور شیڈو ل کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کیلئے پنشن اسکیم کا اعلان کرکے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔بی جے پی اس کے توڑ کیلئے غور و فکر کی شروعات کردی ہے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ان دنوں ریاست کے قبائلی علاقوں پرولیا، بانکوڑہ علاقے کے دورے پر تھیں جہاں انہوں نے قبائلیوں کی فلاح و بہود سے متعلق کئی اعلانات اور اپنی کارکردگی کا ذکر کیا ہے۔
بنگال میں 6فیصد آبادی قبائلیوں پر مشتمل ہے۔10جنوری کو پیش ہوئے بجٹ میں حکومت نے 60سال سے زاید عمر کے قبائیوں کیلئے پنشن اسکیم اور تین مہینے میں 75یونٹ بجلی معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قبائلی آبادیوں کو رجھانے کی ممتا بنرجی کی کوششوں کے بعد بنگال میں بی جے پی کے قبائلی لیڈر جوہن برلا نے گزشتہ دنوں مرکزی وزیر قبائلی امور ارجن منڈا سے ملاقات کرکے قبائلیوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔
برلا نے مرکزی وزیر سے مطالبہ کیا کہ ہر ایک رہائشی اسکول میں اسپورٹس اکیڈمی اور قبائلی علاقے میں انڈور اسٹڈیم کے قیام کا مطالبہ کیا۔
مرکزی وزیر ارجن نے منڈا برلا سے کہا کہ مارچ میں ایک مرتبہ پھر قبائلی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کریں۔برلا علی پور دوار سے لوک سبھا رکن ہیں۔
مغربی بنگال کے قبائلی علاقوں میں سات ایکلوماڈل اسکول ہیں جس میں پانچویں جماعت سے 12ویں جماعت تک 2,500طلباء رہتے ہیں۔مگر قبائلیو ں کیلئے اسپورٹس اور انڈور اسٹڈیم نہیں ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ شیڈول کاسٹ کمیونیٹی کیلئے ایک ہزار روپے پنشن اور ایک یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ بی جے پی قبائلیوں کے مذہب سارنا ساری مذہب کو تبدیل کراکر ہندو بنارہی ہے۔آر ایس ایس نے اس مہم سے انکار کیا ہے۔
ممتا بنرجی نے قبائلیوں کے تبدیلی مذہب پر آر ایس ایس کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بی جے پی کو قبائلی علاقوں میں آر ایس ایس کی وجہ سے کامیابی ملی ہے۔
سیاسی تجزیہ نگار امل مکھوپادھیائے نے کہا کہ ممتا بنرجی جان بوجھ کر آر ایس ایس کی سرگرمیوں کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔2011اور 2016 میں قبائلی ووٹرس ممتا بنرجی کے ساتھ تھی مگر 2019میں قبائلی ووٹرس کا رجحان بی جے پی کی طرف ہوگیا ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے بعد قبائلیوں کی اکثریت والے 16اسمبلی حلقوں میں سے 13اسمبلی حلقوں میں بی جے پی لیڈ کی تھی۔علی پور دوار اور جھاڑگرام ریزرو سیٹ ہیں۔
بی جے پی نے کہا کہ ترنمول کانگریس بی جے پی اور آر ایس ایس کو قبائلی مخالف قوت کے طور پر پیش کررہی ہے۔اس لیے کی کاٹ کرنے ضروری ہے۔