ETV Bharat / state

پرشانت کشور کی ترنمول کانگریس کے سینئر رہنماؤں  سے ملاقات

ترنمول کانگریس بھون میں پارٹی نے سینئر رہنماوں نے موجودہ کونسلروں اور وارڈ صدور کے ساتھ میٹنگ کی اور انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 11:33 PM IST

پرشانت کشور کے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رؤنماؤں کی ملاقات

کلکتہ کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان گرچہ ابھی نہیں ہوا ہے تاہم سیاسی جماعتوں نے اپنے طور تیاریاں شروع کردی ہے۔نتیاجی انڈور اسٹڈیم میں ممتا بنرجی کی پارٹی ورکروں کی میٹنگ کے بعد آج مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بھون میں پارٹی نے سینئر رہنماوں نے موجودہ کونسلروں اور وارڈ صدور کے ساتھ میٹنگ کی اور انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ترنمول کانگریس بھون میں پارٹی کے سیاسی مشیر پرشانت کشور اورترنمول کانگریس کے یوتھ کے سربراہ ابھیشیک بنرجی پارتھو چٹرجی،سبرتو بخشی اور میئر فرہاد حکیم کی موجودگی میں میٹنگ ہوئی ۔

اس میٹنگ میں کلتہ کارپوریشن کے سبھی موجودہ ترنمول کونسلرس اوروارڈ صدرو موجود تھے۔میٹنگ میں دیدی کے بولو پھروگرام کو نافذ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

سینئر رہنماؤں نے پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی کہ ٹکٹ کیلئے لابی بازی کرنے کے بجائے عوام سے رابطہ کرنے اور پارٹی سے دور چلے گئے ورکروں کو منانے کی کوشش کریں ۔

اس کے علاوہ کل سہ پہر کلکتہ کے مختلف علاقوں میں دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف جلوس نکالا جائے گا اس سے متعلق بھی خصوصی ہدایات دی گئیں ۔اس طرح کی میٹنگ پندرہ دن بعد بھی ہوگی ۔

تمام کونسلروں کو ہدایت دی گئی کہ جلد سے ترقیاتی کام مکمل کرائیں ۔سینئر رہنماؤں نے کہا کہ کئی کونسلروں سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے کہ عام لوگوں سے صحیح سے بات نہیں کرتے ہیں۔ ایسے کونسلروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں ۔

ممتابنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ پارٹی میں ٹکٹ صلاحیت اور عوامی مقبولیت کی بنیاد پر دیا جائے گا ۔لابی بازی کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنے پڑے گا۔

میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارتھوچٹرجی نے کہا کہ میٹنگ کارپوریشن کے مختلف اسکیموں اور جلد سے جلد ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.