ETV Bharat / state

TMC Seeks Answers from Party mlas یوم بنگلہ پربحث کے دوران غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی سے ٹی ایم سی نے جواب طلب کیا

ترنمول کانگریس نے بنگال اسمبلی میں ’’یوم بنگلہ ‘‘ کی تجویز پر بحث کے دوران غیر حاضر رہنے والے اپنے ممبران اسمبلی سے جواب طلب کیا ہے۔

یوم بنگلہ پربحث کے دوران غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی سے ٹی ایم سی جواب طلب کرے گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 5:58 PM IST

کولکاتا: پارٹی ذرائع کے مطابق اسمبلی میں بحث کے دوران غیر حاضر رہنے والے ممبران اسمبلی ریاستی وزیر سوبھن دیب چٹو پادھیائے سے پوچھ تاچھ کرے گی ۔ترنمول کانگریس نے سوبھن دیب کی قیادت میں ایک نظم و ضبط کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی اراکین اسمبلی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں شوبھن کے بطور چیئرمین، کمیٹی میں وزیر بلدیات فرہاد حکیم، وزیر بجلی اروپ بسواس، وزیر مملکت برائے خزانہ چندریما بھٹاچاریہ اور وزیر مملکت برائے جنگلات بیرباہا ہنسدا شامل ہیں۔ یہ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد جائزہ لے گی۔

ترنمول کانگریس کو معلوم ہوا ہے کہ کچھ وزرا اور ممبران اسمبلی جن کے گھر کلکتہ کے بہت قریب ہیں اس دن غیر حاضر تھے۔ لہذا ترنمول ڈسپلنری کمیٹی اصل وجہ جاننا چاہتی ہے کہ ممبران اسمبلی کیوں غیر حاضر تھے۔ اگر غیر حاضر ایم ایل اے کا جواب تسلی بخش نہیں ہے، تو ڈسپلنری کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ اس کے خلاف کیا کارروائی کی جائے۔ ترنمول کانگریس کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ یہ قدم آنے والے دنوں میں کسی بھی اہم بات چیت میں پارٹی ممبران اسمبلی کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Foreign Tour مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گیارہ روزہ غیرملکی دورے پر روانہ

ترنمول کانگریس نے پہلے ہی حکم دے چکی ہے کہ تمام ممبران اسمبلی کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنا ہوگی۔ لیکن اس معاملے میں پوچھا جائے گا کہ پارٹی ہدایات کیوں نہیں مانی گئیں۔ واضح رہے کہ اسلام پور ترنمول کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے پورے سرمائی اجلاس میں شرکت نہیں کی پے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ پارٹی ان کے خلاف کوئی کارروائی کرے گی۔ پارٹی نے پنچایت انتخابات میں ان کے حامیوں کو ٹکٹ نہیں دیا۔ ان کے قریبی حلقے کا کہنا ہے کہ انہوں نے احتجاجاً اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.