ETV Bharat / state

مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ - شمالی 24 پر گنہ

رشتہ داروں نے مریض کی موت پرہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاکر جم کر توڑ پھوڑ کی ۔ پولیس نے تین لوگوں کو گرفتارکیا ہے ۔

مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ
مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ
author img

By

Published : May 2, 2020, 12:24 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے کمرہٹی میں واقع ساگر دتہ ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج میں رشتہ داروں نے مریض کی موت کے بعد خوب ہنگامہ آرائی کی ۔

مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ
مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ

ہنگامہ کے دوران لوگوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف لاپراہی کا الزام لگاتے ہوئے جم کر توڑ پھوڑ کی اور ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کی پٹائی بھی کی ۔ اس سے کشیدگی پھیل گئی ۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا ۔ توڑ پھوڑ اور ڈیوٹی پر تعینات ملازمین پر حملہ کرنے کے الزام میں تین لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے ۔

مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ
مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ

پولیس کا کہنا ہے کہ مریض کی موت پر چند لوگوں نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود ملازمین پر حملہ کیا۔ اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس نے مزید کہاکہ چند لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے۔ تفتیش جاری ہے ۔ ہسپتال میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔

ساگر دتہ ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج انتظامیہ کاکہنا ہے کہ مریض کی موت فطری ہے۔مریض کئی بیماریوں میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے کوئی لاپرواہی نہیں ہو ئی ہے۔

مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ
مریض کی موت پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ

انہوں کاکہنا ہے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام بے بنیاد ہے۔توڑپھوڑ اور ملازمین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مریض کے رشتہ داروں کاکہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے سبب مریض کی موت ہو ئی ہے۔ مریض کی حالت اتنی بھی خراب نہیں تھی کہ ان کی موت ہوجائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.