چندن نگر کے قریب واقع گوندل پاڑہ جوٹ مل میں ایک مزدور کی جوٹ بنڈل تلے دب کر موت ہوگئی۔ مزدوروں نے اپنے ساتھی کی لاش منیجر کے دفتر کے سامنے رکھ کر گھنٹوں احتجاج کیا۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ احتجاج میں شامل مزدوروں کو سمجھا کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجا۔
اس حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت سنجے داس کے طور پر ہوئی ہے اور پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ مزدور یونین کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدور کے اہل خانہ میں سے کسی ایک کو نوکری کے ساتھ ساتھ معقول معاوضہ دیا جائے۔