مغربی بنگال حکومت نے پرائمری اسکولوں کے طلباء کو ہینڈ رائٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے اسپیشل سیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اپنے آپ میں انوکھا اور پہلا منصوبہ ہوگا۔
نصابی کمیٹی کے چیرمین ابھیک مجمدارنے کہا کہ اگلے تعلیمی سیشن میں پرائمری اسکولوں کے ٹیچر کو خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔اس سے طلباء کو مسقتبل میں فائدہ ہوگا۔
ٹرینڈ یافتہ ٹیچرس پری پرائمری اور پرائمری سیکشن کے طلباء کے ہینڈ رائٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں گے۔ طلباء کے سامنے کئی مسائل آتے ہیں لیکن اس سے انہیں فائدہ ہوگا۔
![طلباء کے ہینڈ رائٹینگ کوبہتربنانے کے لئے اساتذہ کوٹریننگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5812408_kj.jpg)
ٹریننگ ٹیچر کے علاوہ ٹیکسٹ بک میں ہینڈ رائٹنگ پر ایک چیپٹر کو شامل کیا جائے گا۔طلباء کو یہ بات سمجھ میں آنی چاہئے کہ خوبصورت ہینڈ راٹئینگ ان کے لئے کتنی ضروری ہے۔
اس وقت پہلی جماعت میں تین، دوسری اور تیسری جماعت میں 7 کتاب اورچوتھی اور پانچویں جماعت میں 8کتابیں ہیں۔ان کے لیے کتابوں میں اضافہ کرنے کامطلب یہ ہے کہ ان اپنی ذمہ داری سمجھ میں آ جا ئے ۔
مجمدارنے کہا کہ ٹریننگ ماڈل عالمی اصول وضوابط کے مطابق ہوں گے۔تحریر کو بہتر بنانے کیلئے کئی سطح پر ایکسر سائٹز دییے جائیں گے۔
مجمدارنے کہاکہ جب اعلیٰ تعلیم کیلئے جاتے ہیں تو خراب ہینڈ رائٹنگ کی وجہ سے طلباء کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خراب تحریر کا اثر انسان کی سوچ اور فکر پر بھی پڑتا ہے۔