ETV Bharat / state

متاثرہ کنبوں کو وزیراعظم رہائش گاہ منصوبہ کے تحت گھر دینے کا مطالبہ - گھر بنا کر دینے کا مطالبہ

بی جے پی کی خواتین ونگ کی نائب صدر نے آتشزدگی میں اپنا سب کچھ کھو چکے نیوٹاؤن کے 21 کنبوں کے لئے وزیر اعظم رہائش منصوبہ کے تحت گھر بنا کر دینے کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ کنبوں کو وزیراعظم رہائش گاہ منصوبہ کے تحت گھر دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 2:04 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی خواتین سیل کی نائب صدر اگنی مترا نے کہا کہ نیو ٹاؤن میں آتشزدگی کے سبب اپنا سب کچھ کھو چکے درجنوں کنبہ کیمپ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے آتشزدگی میں اپنا سب کچھ کھو چکے نیو ٹاؤن کے 21 کنبوں کے لئے وزیر اعظم رہائش منصوبہ کے تک گھر مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔

اگنی مترا کا کہنا ہے کہ بے گھر درجنوں کنبہ اسکول میں لگے کیمپ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ان کی خبر لینے والا کوئی نہیں ہے۔

بی جے پی کی رہنما کا کہنا ہے کہ کیمپ میں رہنے پر مجبور کنبوں کی تھوڑی مدد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہیں سوکھا کھانا دیا جا رہا ہے کچھ روپے بھی دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کیمپ میں رہنے والوں کی مدد کی سخت ضرورت ہے۔ سردی شروع ہونے والی ہے۔ اس سے ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سردی کے موسم میں غریب لوگ اپنے اپنے بچوں کو لے کر کہاں جائیں گے۔

بی جے پی کی رہنما نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کیمپ میں رہنے پر مجبور کنبوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے متاثرہ کنبوں کو 25-25 ہزار روپے کے چیک دئیے گئے۔ تھوڑی سی رقم سے ان لوگوں کو کیا حاصل ہو گا۔

آتشزدگی سے متاثر کنبوں کے لئے وزیراعظم رہائش گاہ منصوبوں کے تحت گھر بنا کر دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں نیوٹاؤن کی ایک بستی میں بھیانک آگ لگ گئی جس میں درجنوں جھونپڑپاں جل کر راکھ ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.