ETV Bharat / state

Panchayat Election Date مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات 8 جولائی کو - مغربی بنگال انتخابی کمیشن

ریاستی انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال پنچایت انتخابات 2023 کی تاریخ کا اعلان کردیا۔آٹھ جولائی کو ایک ہی دن ریاست کے تمام اضلاع میں پنچایات ہوں گے۔اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات 8 جولائی کو

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 6:48 PM IST

کولکاتا: تمام قیاس آرائیوں پر بریک لگاتے ہوئے مغربی بنگال انتخابی کمیشن نے پنچایت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔اگلے ماہ آٹھ جولائی کو پنچایات انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مغربی بنگال انتخابات کمیشن کے نئے الیکشن کمشنر راجیو سنہا نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پنچایت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابی قوانین کا اطلاق آج جمعرات سے ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نامزدگی کا عمل کل بروز جمعہ سے شروع ہوگا۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 15 جون ہے ۔آخری دن تک نامزدگی قبول کیے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری ریاست میں آٹھ جولائی بروز سنیچر کو ووٹنگ کا ایک ہی دور ہوگا۔انتخابات کے نتائج کا اعلان 11 جولائی کو کیا جائے گا۔ریاستی انتخابی کمیشن نے کہاکہ لا اینڈ آرڈر کی تمام تر ذمہ داری ریاستی حکومت پر ہوگی۔پنچایت انتخابات میں ریاستی پولیس کی تعیناتی ہوگی یاپھر مرکزی فورسز کی نگرانی میں ووٹنگ ہوگی اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee on Train Accident صدی کا سب سے بڑا حادثہ، حقائق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے: ممتا

ریاست کے نئے انتخابی کمیشن نے مزید کہاکہ پنچایت انتخابات کے لئے صبح آٹھ بجے سے لے کر رات دس بجے تک جلسہ و جلوس کی اجازت دی جائے گی۔تمام سیاسی جماعتوں کو ضابط اخلاقی پر پوری ذمہ داری کے ساتھ عمل کرنا پڑے گا۔پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.