ETV Bharat / state

بیر بھوم میں دھماکہ ایک کی موت

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 6:18 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:29 AM IST

بیر بھوم ضلع میں کروڈ بم دھماکہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ جھڑپ کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

بیر بھوم میں دھماکہ ایک کی موت
بیر بھوم میں دھماکہ ایک کی موت

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے دیب راج پور میں دیشی بم پھٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔

پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ کنکر تلہ پولس اسٹیشن کے تحت پیش آیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ اب تک کوئی ٹھوس سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت تپن داس کے طور پر ہوئی ہے وہ داس پور گاؤں سے گزررہے تھے کہ اسی وقت دھماکہ ہوگیا اور وہ اس کی زد میں آگئے۔

بیر بھوم میں دھماکہ ایک کی موت
بیر بھوم میں دھماکہ ایک کی موت

ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ دو گاڑی مالکان کے درمیا ن تنازع کی وجہ سے ہوا ہے۔

گاڑی کے ڈرائیور نے ذاتی جھگڑے کی بنیاد پر گاڑی مالک پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔سینئر پولس افسران موقع واردات پر پہنچ کر جانچ شروع کردی ہے۔

مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ دنوں میں بھی تشدد کے واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ علاقے میں اکثر وبیشتر جھڑپیں ہوتی ہیں۔ اس سے قبل بھی دوگروہوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص کی جان چلے گئی تھی۔اس کے باوجود پولیس انتظامیہ علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کو ترجیح نہیں دی

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.