ETV Bharat / state

کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی 25 نرس کورونا میں مبتلا

کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی 25 سے زائد نرسوں کے کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 11:12 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے کیسز کے آنے کی رفتار میں کمی آئی ہے لیکن خطرہ پوری طرح سے ٹلا نہیں ہے۔

کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی 25 سے زائد نرسوں کے کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

نرسوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ملازمین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی 25 نرسوں میں سے 6 ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر 16 اپنے اپنے گھروں میں کورنٹائن کے مرحلے سے گزر رہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے علاوہ این آر ایس مڈیکل کالج اینڈ ہسپتال، ایم آر آئی ہسپتال ودیا ساگر اسٹیٹ جنرل ہسپتال کی اور دیگر ملازمین کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

بھیبھتی مکھرجی کا کہنا ہے کہ ریاست کے سرکاری ہسپتالوں اور دوسرے صحت مراکز میں کام کرنے والی خواتین اس وباء میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نرسوں اور دیگر ملازمین کو رپورٹ کی بنیاد پر کورونا ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

مکھرجی کا کہنا ہے کہ نرسوں یا ڈاکٹروں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی سب سے بڑی وجہ مریض ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد تین لاکھ 81 ہزار پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں سات ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.