ETV Bharat / state

مغربی بنگال کو یوجنا میں شامل کیوں نہیں کیا: کانگریس

مرکزی حکومت کے پچاس ہزار کروڑ کے غریب کلیان بے روزگار ابھیان یوجنا میں مغربی بنگال کا ایک بھی ضلع شامل نہیں ہے۔

مغربی بنگال کو یوجنا میں شامل کیوں نہیں کیا: کانگریس
مغربی بنگال کو یوجنا میں شامل کیوں نہیں کیا: کانگریس
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 8:44 PM IST

اس پر کانگریسی رہنما و رکن پارلیمان ادھیر چودھری نے مکمل تفصیلات کے ساتھ ایک کھلا خط لکھ کر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارامن نے گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران غریب کلیان روزگار یوجنا کا اعلان کیا تھا۔لیکن اس یوجنا میں مغربی بنگال کا کوئی ضلع شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اس یوجنا کے تحت ملک کےچھے ریاستوں کے 116 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔ایم پی ادھیر رنجن چودھری نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے یہ وضاحت طلب کی ہے کہ اس یوجنا میں مغربی بنگال کے کسی ضلع کو کیوں نہیں شامل کیا گیا ہے۔

ادھیر چودھری کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں کام کرنے والے بنگال کے لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت کے غریب روزگار کلیان یوجنا میں بنگال کا نام شامل نہیں ہے۔مرکزی حکومت کے مطابق جن ریاستوں کے اضلاع میں 25 ہزار یا اس سے زائد مہاجر مزدور گھر واپس آئے ہیں۔ان ہی اضلاع کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں بہار،اتر پردیش، مدھیہ پردیش، جھاڑکھنڈ، اڑیسہ اور راجستھان کے 116 اضلاع شامل ہیں۔ ان اضلاع کے مہاجر مزدوروں کو اس یوجنا کے تحت 125 دن کام دیا جائے گا۔ بہرام پور کے کانگریس کے ایم پی کا کہنا ہے کہ اس حساب سے بنگال کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہونا چاہیے تھا۔

ادھیر چودھری نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ریاست کے غریب مزدوروں کے لئے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنے کھلے خط میں ادھیر چودھری نے لکھا ہے کہ آپ نے خود ہی کہا کہ ریاست میں دس لاکھ مہاجر مزدور گھر واپس آئے ہیں۔وہ سب اب بے روزگار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.