ETV Bharat / state

'خراب معیشت کیلئے صرف سیتارمن نہیں بلکہ مودی حکومت ذمہ دار ' - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی ملنے کے بعدوزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے۔ مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو اندھیرے میں پہنچا دیا ہے۔

'خراب معیشت کیلئے صرف نرملاسیتارمن نہیں بلکہ خود ذمہ دار '

author img

By

Published : Dec 5, 2019, 11:25 PM IST

خیال رہے کہ رواں مالی سال کے دوسرے حصے میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح اپنی سب سے نچلے سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس کے ذریعہ بھی اس کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔

اب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مورچہ سنبھالتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خراب معیشت کیلئے صرف نرملا سیتارمن کو ذمہ دار ٹھہرانا بہتر نہیں ہے بلکہ اس کیلئے بذات خود مودی حکومت ذمہ دار ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ صرف وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کو ملک کی خراب معیشت کیلئے ہدف ملامت بنانا صحیح نہیں ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ دراصل وزیرا عظم نریندر مودی پورے ملک کو اپنے کنٹرول میں کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے بینک، کارپوریٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں بھی حکومت میں ہوں،میں ترقیاتی کام کرتی ہوں، میں ان لوگوں کیلئے کام کرتی ہوں جن تک ملک کا فیضیاب پہنچ نہیں سکا ہے۔میں کسانوں کیلئے کام کرتی ہوں،۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مگر ملک کی ترقی کی راہ میں سیل ٹیکس، سی بی آئی،ای ڈی اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ لوگوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مرکزی جانچ ایجنسی کے ذریعہ ہر ایک چیز کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ ملک کی معیشت کو جس انداز سے چلایا جارہا ہے اور جو رویہ اختیار کیا جارہا ہے اس سے خوف کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ لوگ بینک میں پیسے رکھنے سے خوف زدہ ہیں۔بینک سے روپے نکالے جارہے ہیں۔گھر میں روپے رکھنا لوگ پسند کررہے ہیں۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ این آر سی اور شہری ترمیمی بل کے ذریعہ ملک کو سیاسی طور پر تقسیم کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا ہے۔بڑے پیمانے پر سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔

ممتا نے کہا کہ بنگال میں ورک کلچر بحال ہوگیا ہے۔صنعت کاری کیلئے آسان قوانین بنائے گئے ہیں۔نہ ورکروں کی کمی ہے اور نہ ہی زمین کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.