مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں بی جے پی کے جوگ دان میلے سے خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھیکاری نے ریاستی اخبارات پر جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے اخبارات وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کرتے ہیں جبکہ ریاستی حکومت کی غلطیوں پر پردہ ڈالتے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ریاست کے اخبارات پر ممتا بنرجی کی حکومت کی حمایت کے ساتھ ساتھ ناکامی پر پردہ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے زیادہ تر اخبارات ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی غلطیوں پر پردہ ڈالتے ہیں. ناکامی کو کامیابی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے والے اخبارات ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی ہدایت پر لوگوں کو گمراہ بھی کرتے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما کے مطابق ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کے تمام منصوبوں کو اپنے نام سے چلاتی ہے۔ ریاستی حکومت کی اس حرکت پر اخبارات خاموش رہتے ہیں۔ اس سے سماج میں منفی پیغام جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس کے زیادہ تر رہنما بدعنوان ہیں۔ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو بدعنوان رہنماؤں کے خلاف تفتیشی کارروائی کی جائے گی.دوسری طرف بی جے پی کے جوگ دان میلے کے دوران متعدد نوجوانوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔