ETV Bharat / state

بنگلہ دیش سے آنے والوں کی جانچ لازمی - مالدہ ضلع

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہند۔ بنگلہ دیش کی سرحد پر اسکریننگ کا نظام شروع کردیاگیا ہے۔ زمینی راستے سے سرحد پارکرنے والوں کی سخت جانچ کی جارہی ہے۔ مالدہ میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا وائرس کی جانچ کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

بنگلہ دیش سے آنے والوں کی جانچ لازمی
بنگلہ دیش سے آنے والوں کی جانچ لازمی
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 9:28 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں بنگلہ دیش سے آنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کے لئے اسکریننگ کو لازمی قراردیا گیا ہے۔ مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں کوروناوائرس کی جانچ کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

مالدہ ضلع کلکٹرمترا نے مالدہ میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔ کالج کے پرنسپل پرتھی پرام مکھرجی اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

بنگلہ دیش سے آنے والوں کی جانچ لازمی
بنگلہ دیش سے آنے والوں کی جانچ لازمی

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ میں صحت کے دفتر کے علاوہ مختلف سرکاری دفاتر میں ایگزیکٹوز کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا۔

مالدہ میڈیکل کالج ہسپتال کے اسسٹنٹ پرنسپل امیت دت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عارضی طور پر چار بیڈوں کا الگ تھلگ وارڈ کھولا جارہا ہے۔

وہاں 4 خواتین اور 3 مرد بیڈ فراہم کیے جارہے ہیں۔ فی الحال سات بیڈ کا انتظام کیا گیاہے بعد میں ضرورت پڑنے پر اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے علاحدہ وارڈ کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوں کہ مالدہ کے لوگ دوسری ریاستوں میں بڑے پیمانے پر کام کرتے ہیں۔

اس لئے یہاں اضافی انتظامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحد عبور کرکے آنے والوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں بہت سی افواہیں آتی رہتی ہیں۔ لوگوں کو اس سے کسی بھی طرح سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.